جنوبی کوریا کے کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان فائرنگ کے تبادے کی تصدیق کردی ہے۔تاہم اس کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی نے سرکاری ذرائع سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کی ایک پیٹرول بوٹ نے متنازع سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر جنوبی کوریا کے نیوی اہلکاروں نے وارننگ کے بعد فائر کھول دیا جس سے کشتی کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔شمالی کوریا کی بوٹ سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس کے بعدکشتی واپس اپنی سمندری حدود میں چلی گئی۔واقعے میں کسی جانب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 171708
شمالی اور جنوبی کوریا کی بحری افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔